Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھلاڑی پش اپس نہیں لگائیں گے ،نجم سیٹھی

  اسلام آباد ..... پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پش اپس لگانے سے روک دیا ہے۔ مصباح الحق نے سنچری بنانے پر فٹنس دکھانے کےلئے پش اپس نکالے تھے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں حکومتی رکن رانا محمد افضل خان نے قومی کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جیت کر تو پش اپس لگاتے ہیں لیکن ہارنے پر خاموشی کیوں اختیار کرتے ہیں۔ کھلاڑی پش اپس لگا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔ چوہدری نذیر نے رائے دی کہ کھلاڑی جیت کر شکرانے کے نوافل ادا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

شیئر: