Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان دوسرے نمبر پر

 
دبئی.. آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔پاکستانی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ یاسر شاہ بھی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 رنز بنا کر دو درجے ترقی کے بعد چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گئے ۔ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر آ گئے ۔کپتان مصباح الحق بھی 10 ویں نمبر پر آ گئے۔ اظہر علی 12 ویں اور اسد شفیق 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 17 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولنگ میں ہند کے روی چندرن ایشون پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ یاسر شاہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئے۔ یاسر شاہ انگلینڈ کے اسٹیورڈ براڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ان دونوں سے2 پوائنٹس کے اضافے سے چوتھے نمبر پر ہیں۔
 

شیئر: