Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، آفریدی ڈراپ

 
لاہور..پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17-2016 کیلئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو ڈراپ کردیا گیا۔سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب چیف سلیکٹر انضمام الحق، سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے منظوری دے دی ۔ فاسٹ بولر جنید خان اور فواد عالم بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔اے کیٹیگری میں ک±ل7 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ۔سرفراز احمد اور یاسر شاہ ترقی پا کر اے کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔اے کیٹیگری میں حیران کن نام محمد حفیظ کا ہے ۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل تنزلی کے بعد ڈی کیٹیگری میں پہنچ گئے ۔ انور علی کی بھی ڈی کیٹیگری میں تبزلی کر دی گئی ۔اسد شفیق عمدہ کھیل کے باوجود اے کیٹیگری میں جگہ نہ بنا سکے۔ انہیں بی کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد عامر ترقی کرتے ہوئے بی کیٹیگری میں پہنچ گئے ۔نوجوان بابر اعظم، سمیع اسلم اور عماد وسیم کو عمدہ کارکردگی کا انعام مل گیا اور دونوں کھلاڑی ڈی سے سی کیٹیگری میں آ گئے۔ عمر امین اور صہیب مقصود کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے۔
 
 

شیئر: