Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونا کشی نے وزن پھر کم کرلیا

 
ممبئی... بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی نے اپنا وزن کم عرصے میں پھر کم کرلیا۔ آج کل بہت زیادہ اسمارٹ نظر آنے لگی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سونا کشی نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے لئے سب سے پہلے “جنک فوڈ” سے کنارہ کشی اختیارکی۔ اپنی فلم “نور” کی شوٹنگ کا آغاز کیا تومشکل ترین شیڈول کے باعث ورزش نہیں کرپاتی تھی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ منفی تبصروں پر توجہ نہیں دیتی ۔ جب انڈسٹری میں آ ئی تو میرا وزن 90 کلوتھا ا سے کم کرکے60 کلوکیا ۔فلموں میں اداکاری کے لیے یہ بہت ضروری تھا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ اسکول میں اپنے بڑھے ہوئے وزن کے باعث بہت تنگ کیا جاتا تھا لیکن جیسی بھی تھی مجھے خود پرفخر تھا۔

 

شیئر: