Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین چیمپئینز ٹرافی ، پاک و ہند کی ٹیمیں سیمی فائنل میں

 
کوالالمپور... پاکستان اور ہند کی ہاکی ٹیمیں ملائیشیا میں کھیلے جا رہے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں ۔ ہند نے ابتدائی مرحلے کے اپنے آخری میچ میں ملائیشیا کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پاکستانی ٹیم بھی جمعرات کو آخری لیگ میچ میں چین کو 4-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی۔پاکستان نے چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا ئی جہاں اس کا مقابلہ میزبان ملائیشیا سے ہو گا۔ پاک چین میچ کے پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہوسکا لیکن دوسرے کوارٹر اور میچ کے 21ویں منٹ میں عبدالحسیم خان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی جبکہ دس منٹ اس برتری کو دگنا کر کے میچ میں اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کیا۔48ویں منٹ میں علی شان نے گول کر کے برتری3-0 کردی ۔ چند سیکنڈز بعد عرفان جونئیر نے برتری کو 4-0کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔کوریا اور ملائیشیا کے درمیان میچ برابر ہونے کے بعد ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گئی ۔ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلاجائےگا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں ہند اورجنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 
 
 

 

شیئر: