Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال ٹیم ایران کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

 
ریاض: نوجوانوں کی سعودی قومی فٹبال ٹیم نے ایرانی قومی ٹیم کو 4کے مقابلے میں 6گول سے ہرادیا۔ سعودی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔پہلا گول سعودی کھلاڑی سامی النجعی نے 18منٹ اور دوسرا گول ایمن الخلیف نے 42ویں منٹ پر کیا۔ پہلا راؤنڈ ختم ہونے سے کچھ پہلے ایرانی کھلاڑی جعفری نے 44ویں منٹ پر ایک گول کیا۔ پھر سعودی کھلاڑی عبد الرحمن الیامی نے تیسرا گول کیا۔ اس کے بعد ایرانی کھلاڑی نے دوسرا گول کردیا۔ دوسرے راؤنڈ میں سامی النجعی نے ایک اور عبد الرحمن الیامی نے دوگول کئے جبکہ ایران کے دو کھلاڑیوں نے مزید دو گول کئے۔ اس طرح ان کے 4گول ہوگئے۔
 

شیئر: