Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں 1064مخدوش اور غیر قانونی گاڑیاں ضبط

 
جدہ: مکہ مکرمہ ریجن میں ٹریفک اہلکاروں نے 1064مخدوش اور غیر قانونی گاڑیاں ضبط کرلیں۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے 10روز قبل ریجن کی تمام کمشنریوں میں خلاف قانون چلنے والی اور مخدوش گاڑیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا حکم دیا تھا۔ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف میں 1064غیر قانونی گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔ پکڑ دھکڑ کی مہم جاری ہے۔ آئندہ مرحلے میں لیموزین کمپنیوں اور ان کے ڈائیوروں کو ٹریفک قوانین اور ضوابط کا پابند بنایا جائے گا۔ حد سے زیادہ رفتار ، جنونی ڈرائیونگ اور انتباہ کے بغیر اچانک گاڑی روک دینے پر چالان ہوگا۔

شیئر: