Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب درخت بھی ری سائیکل ہونے لگے

واشنگٹن ..... چیزوں کو ری سائیکل کرنے کی صنعت ان دنوں تمام ملکوں میں ہی ترقی کررہی ہے تاہم اب گرے ہوئے درختوں کو بھی ری سائیکل کیا جارہا ہے اور انہیں کھوکھلا کرکے ان میں گھر بنایا جارہا ہے۔ امریکہ بھر میں جب بھی کوئی درخت گرتا ہے اس میں مختلف شکل کے گھر بنائے جاتے ہیں اور دکانیں لگائی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ تنے میں سوراخ کرکے اسے شیلٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ کیلیفورنیا کے ایک جنگل میں ایک درخت کے تنے کو کاٹ کر اسے ٹوائلٹ کی شکل دی گئی جبکہ دکان سے خرید کر اس پر سیٹ لگادی گئی اور ڈھکن بھی موجود تھا۔ ادھر سیکوا نیشنل پارک میں ایک بڑا درخت گر گیا تو درمیان میں اس میں بہت بڑا سوراخ کیا گیا تاکہ گرے ہوئے درخت سے کاریں گزر سکیں۔ بعض درختوں میں تو لوگوں نے دکانیں بھی قائم کرلیں۔ بعض بڑے درختوں میں نہ صرف ایک منزلہ مکان بنایا گیا بلکہ نہ صرف دوسری منزل بنائی گئی بلکہ بالکونی بھی نکالی گئی۔

شیئر: