Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئفٹ نامی پرندہ سال میں 10مہینے محو پرواز رہتا ہے

واشنگٹن ...... سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک پرندہ ایسا ہے جو سال میں 10ماہ اڑتا رہتا ہے۔ وہ صرف 2ماہ کیلئے زمین پر اترتا ہے۔ سارا حساب کتاب لگایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ اپنی پوری زندگی میں اتنا سفر کرتا ہے کہ جو چاند کے گرد 7مرتبہ چکر کے برابر ہے۔محققین نے ایسے 19قسم کے پرندوں پر تحقیق کی ہے جوہجرت کرتے رہتے ہیں۔ اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ سوئفٹ نامی پرندہ اپنی زندگی کا 99فیصد حصہ اڑنے میں گزارتا ہے۔انکا کہناتھا کہ بعض دیگر پرندے بھی مہینوں تک اڑتے رہتے ہیں۔ ان میں فریگیڈ برڈ شامل ہیں۔ وہ اڑنے کے دوران ہی اپنی خوراک کا انتظام بھی کرلیتے ہیں۔ سوئفٹ زیادہ تر افریقہ ہجرت کرتے ہیں۔ انکے بارے میں مزید تحقیق کیلئے سویڈن میں ایک یونیورسٹی کے محققین نے ان پرندوں کی پرواز کے دوران سرگرمیوںکا مشاہدہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دیکھا کہ 19پرندے مسلسل اڑتے رہے ہیں۔ بعد میں انہوں نے انہیں پکڑ بھی لیا۔ اس کے بعد ان پرندوں میں ٹریکنگ آلات لگائے گئے۔ ”کرنٹ بائیولوجی“نامی جریدے کے مطابق پرندہ رات کی نسبت دن میں نچلی پروازیں کرتا ہے۔ ایک محقق نے کہا کہ شاید وہ اس وقت صرف گلائڈنگ پر انحصار کرتا ہے او ریوں اپنی توانائی بچاتا ہے۔ محققین کی ٹیم اب تک یہ معلوم نہیں کرسکی کہ یہ پرندے کب اور کیسے سوتے ہیں تاہم چند کا کہناتھا کہ وہ اپنے پروں میں سر ڈال کر سوتے ہیں تاہم ان میں سے چند کا کہناتھا کہ وہ صبح اور شام میں نچلی پرواز کرتے ہوئے سوتے ہیں تاہم اس مفروضے پر مزید تحقیق جاری ہے۔ سوئفٹ نامی پرندے کی عمر 20سال بتائی گئی ہے۔

شیئر: