Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی اس سال 64لاکھ ڈالر کماچکے ہیں

  دبئی ..... پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راونڈر شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کے باوجود اب بھی آمدنی کے حوالے سے دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اس سال اب تک 64 لاکھ ڈالر کمائے ہیں جن میں سے 40لاکھ ڈالر مختلف اشتہاری کمپنیوں سے حاصل ہونے والا معاوضہ ہے۔ اس وقت آمدنی کے لحاظ سے ہند کے ون ڈے کپتان مہندر سنگھ دھونی سرفہرست ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 28.7ملین ڈالر کمائے ہیں۔ ٹیسٹ کپتان ویراٹ کوہلی 24.9ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹنگ کے حامل اوپنر کرس گیل 7.5ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہند کے سابق اوپنر وریندر سہواگ بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجودصرف اشتہارات کی مد میں 58لاکھ ڈالر کما چکے ہیں۔

شیئر: