Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز خود کوآگ لگالی، ایئرہوسٹس کو جلانے کی کوشش

برمنگھم ..... کنیری آئی لینڈ سے برمنگھم سے جانے والے ایک طیارے میں مسافر نے خود کو آگ لگالی اور ایک ایئرہوسٹس کا چہرہ بھی جلانے کی کوشش کی۔ جیسے ہی طیارے نے ا ڑان بھری اس شخص نے خود کو آگ لگالی۔ تمام مسافر حیران اور پریشان ہوگئے۔ فوری طور پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ طیارہ کئی گھنٹے تک ٹارمک پر کھڑا رہا جبکہ پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ ایک مسافر نے جو مونارک ایئرلائنزکے طیارے میں سوار تھا بتایا کہ وہ تقریباً7گھنٹے تک طیارے میںبیٹھے رہے۔ طیارے نے ایئرپورٹ سے جیسے ہی پرواز کی مسافر نے اپنا ہاتھ جلالیا۔ اس نے یہ ہاتھ لائٹر سے جلایا جب ایئرہوسٹس نے لائٹر حوالے کرنے کو کہا کہ تو اس نے انکار کردیا اور لائٹر سے اسکا چہرہ جلانے کی کوشش کی۔ یہ اطلاع فوری طورپر پائلٹ کو دی گئی جو طیارے کو واپس ایئرپورٹ پر لے آیا جہاں اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاہم اس واقعہ کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔

شیئر: