Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ماہ کی بچی کا ’’ہیلو‘‘

واشنگٹن ۔۔۔2ماہ کے بچے غوںغاں کے سوا کوئی لفظ منہ سے نہیں نکالتے لیکن آج کل فیس بک پر ایک وڈیوبڑی پسند کی جارہی ہے۔ یہ وڈیو سمانتھا جونز نے بھیجی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ان کی 2ماہ کی بچی ماں کو ’’ہیلو!‘‘کہہ رہی ہے۔مشی گن سے تعلق رکھنے والی مس جونز نے کہا کہ پہلے تو میں نہیں سمجھی مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ میری بچی صاف الفاظ میں ہیلو کہہ رہی تھی۔ بچے عموماً6ماہ کی عمر سے بولنا شروع کرتے ہیں ۔وہ اپنے ارد گرد ماں باپ اور دیگر کی باتیں بڑی غور سے سنتے رہتے ہیں اور غوںغاں کی آوازیں نکالتے رہتے ہیں لیکن وہ کوئی لفظ نہیں بولتے۔ اس وڈیو کو ابتک فیس بک پر 10لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ 32ہزار افراد نے اسے شیئر بھی کیاہے۔ دنیا بھر سے 5ہزار افراد اس پر باقاعدہ تبصرے بھی کرچکے ہیں۔

شیئر: