Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ خان اور آفریدی پرکشش شخصیات

کراچی .... پہلے ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں ماہرہ خان، ہمایوں سعید، علی ظفر اورشاہد آفریدی نے پاکستان کی سب سے پرکشش شخصیات ہونے کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ فلموں کی سب سے پرکشش اداکارہ کا ایوارڈ ماہرہ خان کے نام ہوا۔ مردوں میںیہ ایوارڈ ہمایوں سعید کو ملا۔ ٹی وی کی کیٹگری میں سائرہ شہروز اورحمزہ علی عباسی نے سب سے پرکشش ہونے کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کھیلوں کے شعبے کی پرکشش شخصیت شاہد آفریدی قرار پائے۔ وسیم اکرم کو کھیلوں کے شعبے میں اسٹائل آئیکون ہونے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ پرفارمنس کے شعبے میں مردوں میں علی ظفر جبکہ خواتین میں میشہ شفی کو ایوارڈ دیا گیا۔

شیئر: