Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہیں تم صدام حسین تو نہیں!

برمنگھم۔۔۔ایپل نے 2بچوں کے باپ کو آئی فون واپس کرنے پر اس کی 799پونڈ کی رقم واپس کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ عراق کا سابق ڈکٹیٹر صدام حسین تو نہیں ، پہلے ثابت کرے کہ وہ صدام نہیں ہے۔26سالہ شراکت حسین کو پہلا دھچکا تو اس وقت لگا جب اسے ایپل کی طرف سے ای میل جس میں کہا گیا تھا کہ وہ حکومت کی اس فہرست میں شامل ہے جسے اس طرح کی حساس چیزیں فروخت نہیں کی جاسکتیں اور اسے آئی فون فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔شراکت نے یہ آئی فون اپنی بہن کو تحفے میں دینے کیلئے خریدا تھا لیکن جب بہن نے تحفہ لینے سے انکار کردیا تو اس نے اسے واپس کرکے اپنی رقم مانگی تھی۔اس آئی فون ماڈل کی رقم جو کہ زیادہ تھی اس لئے اس سے کہا گیا کہ وہ بینک کے ذریعے اسے ٹرانسفر کرینگے لیکن کئی ہفتے گزر گئے آخر کار ایپل نے اسے ایک اور ای میل بھیجا جسے پڑھ کر اسے حیرت ہوئی ۔اس سے کہا گیا تھا کہ وہ یہ ثبوت پیش کرے کہ وہ عراقی ڈکٹیٹر تو نہیں ۔صدام حسین کو 2006ء میں عراق کے فوجی اڈے میں پھانسی دی گئی تھی اور اس کے نام کی ہجے بھی شراکت حسین کے نام کے ہجوں سے الگ تھی لیکن ایپل کے عملے نے یہا ںبھی غلطی کردی۔

شیئر: