میڈرڈ۔۔۔اسپین کے علاقیکاتالونیا کی آزادی کے حامی گروپ کاتلان نیشنل اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے مظاہرے شروع کریگا۔ اس گروپ نے برطرف علاقائی حکومت کے عہدیداروں کو مقدمے کی سماعت سے قبل زیرحراست رکھنے کی مذمت کی ۔ اسپین کی حکومت اور یورپی یونین نے خود مختار علاقے کاتالونیا کے معزول صدر کارلس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ کارلس نے کہاہے کہ وہ اپنے حقوق کی جنگ برسلز سے لڑیں گے۔کاتالونیا میں اکتوبر میں اعلان آزادی کے بعد بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ بیروزگار افراد کی مجموعی تعداد 3.47 ملین سے تجاوز کرگئی۔ سیاسی افراتفری اور اسپین سے آزادی کے ووٹ کے بعد علاقے میں بیروزگاری کی شرح میں 1.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اکتوبر میں بیروزگار افراد کی تعداد 56 ہزار844 نفوس کے ساتھ مجموعی طور پر 3.47 ملین سے زیادہ ہوگئی۔بیروزگاری کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ خدمات کے شعبے میں ہوا جہاں 50ہزار885 افراد روزگار سے محروم ہوئے جن کی شرح کل بیروزگار ہونے والوں کا 2.2 فیصد ہے۔