Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن خریداری کرتے وقت ہوشیار

  لندن ..... انسان کی عدیم الفرصتی اور بھیڑ بھاڑ سے دور رہنے کے نئے رجحان کے نتیجے میں بہت سی تجارتی کمپنیاں آن لائن   سرگرم ہوگئی ہیں اور اب الیکٹرانک طریقے سے اپنے کاروبار کو فروغ دینے لگی ہیں۔ لوگوں نے بھی اب اپنی سہولت کیلئے اسے بہت اچھا سمجھا اور اس کے ذریعے خریداری کرنے لگے مگر چند ماہ بعد ہی شکایات بھی موصول ہونے لگیںجن میں چندشکایات عام تھیں وہ یہ کہ وہ آن لائن پر کسی چیز کا آرڈر دیتے ہیں اور کوئی دوسری چیز انہیں بھیجدی جاتی ہے۔ بعض مرتبہ آن لائن تجارتی کمپنیاں گاہکوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے اپنے اشتہارات میں یہ دعوے بھی کرتی ہیں کہ اگر چیز پسند نہ آئے تو پوری رقم واپس کردی جائیگی۔ خریداروں کی ایک بڑی تعداد پھر اس وجہ سے قریب ہوئی مگر اب بازاروں اور خریداروں کے سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت ساری آن لائن کمپنیاں ناپسندیدہ اشیاءواپس کرنے پر اصل قیمت کی بجائے کٹوتی کے بعد رقم واپس کررہی ہیں اور یہ کٹوتی 40فیصد تک ہوتی ہے۔

شیئر: