Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوہرہ اسٹیڈیم پر حملہ کرنے والے جدہ کے 3مکانات میں روپوش تھے

 
سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت پتہ لگا کرچاروں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
 
جدہ : باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ الجوہرہ اسٹیڈیم پر حملے کے لئے مستعد دہشتگرد وسطی جدہ کے ایک محلے کے 3پرانے طرز کے مکانات میں روپوش تھے۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو انکی پناہ گاہوں کا علم ہوگیا تھا۔ انہوں نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ دہشتگرد الجوہرہ اسٹیڈیم پر میچ کے دوران واردات کرنے والے ہیں فوراً ہی انتہائی اعلیٰ درجے کے حفاظتی انتظامات کرلئے گئے۔ دسیوں اسپیشلسٹ سیکیورٹی گاڑیاں اسٹیڈیم کے اطراف پھیلادی گئیں۔ دروازوں پر حفاظتی تدابیر بڑھا دی گئیں۔ اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر تفتیش بڑھا دی گئی اور بالآخر چھاپہ مار کر دہشتگردوںکو ان کی پناہ گاہوں سے گرفتار کرلیا گیا۔
 

شیئر: