Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا امکان نہیں، وینکیا نائیڈو

حیدرآباد(نمائندہ اردو نیوز)مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے اعادہ کیا ہے کہ آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دیئے جانے کا کوئی امکان نہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14ویں فنانس کمیشن کی سفارشات پر ہی آندھراپردیش کو خصوصی درجہ نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش تنظیم نو کے قانون پر کانگریس نے مباحث نہیں کروائے ۔ اس قانون میں کئی نقائص ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد موجودہ آندھراپردیش کو جو نقصانات ہوئے ہیں ان کو پورا کرنا مرکزی حکومت کا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پولاورم پروجیکٹ کو بھی مکمل کرے گی ۔ حکومت نے ایک لاکھ 93 ہزار مکانات آندھراپردیش کیلئے الاٹ کئے ہیں۔

شیئر: