Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملنا ساگر آبپاشی پروجیکٹ کیخلاف گورنر کو کانگریسی وفد کا میمورنڈم

حیدر آباد(نمائندہ اردو نیوز)گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے تلنگانہ کانگریس کے وفد نے راج بھون میں ملاقات کی اور ملنا ساگر آبپاشی پروجیکٹس سے متاثر ہونیوالے دیہاتوں کے مسائل پر توجہ دلائی ۔ اس وفد نے کہا کہ اس پروجیکٹ کیلئے مرکزی حکومت کے قانون کے مطابق اراضی حاصل کرنے کی گورنرریاستی حکومت کو ہدایت دیں ۔ ان دیہاتوں میں گزشتہ100 دنوں سے دفعہ144 نافذ ہے جسے برخاست کرنے کیلئے بھی گورنر مداخلت کریں ۔ اس سلسلہ میں گورنر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے واضح کیا کہ اس پروجیکٹ کیلئے کسانوں سے زبردستی اراضی حاصل کرنے کی کانگریس مخالفت کریگی ساتھ ہی محصور ہونے والے دیہاتوں کے کسانوں کیلئے ضرورت پڑنے پر کانگریس سپریم کورٹ سے بھی رجوع ہوگی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے قانون کے مطابق کسانوں سے اراضی حاصل کرنے پر زور دیا ۔

شیئر: