Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اسکول عزیزیہ میں چارٹس اینڈ ماڈل شو

پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ جدہ کی طالبات اپنے چارٹس کے ہمراہ
 
مسز زاہدہ قمر۔جدہ
 
 
پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ جدہ طلبہ و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں رہا ہے ۔ تعلیمی مقاصد کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ تعطیلات کے فوری بعد اکیڈمک کونسل جس میں سینیئر اساتذہ کرام مسز وقار النساء، مسز امینہ فاروقی اور مسز رومیلا اقبال شامل ہیں۔ اسکول میں چارٹس اینڈ ماڈل شو اور کوئز و املا کے مقابلے ہوئے۔ اس کا اعلان گرمیوں کی تعطیلات سے پہلے کیا گیا تھا۔طالبات کو نصاب کے مطابق کسی مخصوص عنوان پر ماڈل و چارٹس تیار کر نا تھے ۔
سائنس ،سوشل اسٹیڈیز اوراسلامیات کے کوئز پروگرام اور اردو املا کے مقابلے طالبات کومعلومات عامہ کی فراہمی اور لِکھائی وصحیح تلفظ کے ساتھ خواندگی کیلئے کرائے گئے۔ان مقابلوںمیں طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی ، اول ، دوم اور سوم آنے والی طالبات کا فیصلہ کرنا دشوار ہو گیا۔ کافی غور و خوص کے بعد اول دوم اور سوئم پوزیشنوں کیلئے طالبات کا انتخا ب کیا گیا۔سائنس کے کوئز پروگرام میںششم جماعت میں اول فاطمہ وقار،دوم عائشہ اقبال اور سوم عائشہ منادر رہیں ۔سائنس کے کوئز پروگرام ہفتم جماعت میں اول سارہ قندیل،دوم نمرہ الیاس اور سوم سلطانہ عبدالرشید رہیں ۔سائنس کوئز پروگرام ہشتم جماعت میں اول قانتہ اقبال، نائمہ فیض اور عرشیہ ارشد،دوم مسکان یونس، ایمان عبدالرﺅف اور سوم نور الایمان اور کنزالایمان رہیں۔سوشل اسٹیڈیز کوئز پروگرام میں ششم جماعت میں اول دعا فیاض، دوم فاطمہ وقار اور سوم اقصیٰ علی۔جماعت ہفتم میں اول حفصہ اقبال ، دوم ماریہ ندیم اور سوم سارہ قندیل۔جماعت ہشتم میں اول انایہ شاہ نواز، دوم مرجان جاوید اور سوم مریم امجد۔اسی طرح اردو املا کے مقابلے میں جماعت ششم میں اول نوال سعید، دوم عائشہ شبیر اور سوم ماہ نور نظیر،جماعت ہفتم میں اول طالبہ ر حمہ ظہیر، دوم لائبہ نصیر اور سوم حفصہ اقبال۔جماعت ہشتم میں اول عائشہ سعید، دوم کنزالایمان اور لائبہ لیاقت اور سوم علیزہ بٹ اور ملیحہ اصغر۔اسلامیات کوئز پرگرام میں ششم میں اول فاطمہ وقاراور فجر ماہ نور، دوم زینب سلیم اور سوم زینب اسلم۔جماعت ہفتم میں اول مریم آصف اور بینش گوہر، دوم حبہ سجاد، مناہل جہانزیب اور نمرہ الیاس، سوم علینہ شاہد اور نجود ناصر رہیں۔ اساتذہ کرام نے بڑی محنت کے ساتھ نہ صرف کوئز پروگرام اور اِملا کی تیاری کرائی بلکہ اسباق سے متعلقہ چارٹس اور ماڈل بنوانے میں طالبات کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔بعد ازاں مسز فرحت نعیم نے طالبات و اساتذہ کی فراخدلی سے حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو تعریفی اسناد دیں۔ مختصر خطاب میں ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔طالبات کی بھر پور شرکت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ طالبات کے والدین نے بھی مسز فرحت نعیم کی طالبات کی کردار سازی کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ 
 

شیئر: