Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیکل لیب میں بھائی کی نعش ، میڈیکل طالبہ پر سکتہ

دمشق۔۔۔ایک شامی یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں دوسرے سال کی شامی طالبہ لیب میں میز پر اپنے بھائی کی نعش دیکھ کر بیہوش ہوگئی۔ وہ لیب پریکٹیکل کیلئے گئی تھی۔ہفنگٹن پوسٹ ویب سائٹ نے یہ خبر جاری کرکے واضح کیا کہ طالبہ کا بھائی 3برس پہلے دمشق شہر میں چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعد میں اطلاع ملی تھی کہ اسے ایک برس پہلے ’’صیدنایا‘‘جیل بھیج دیا گیا ہے اس وقت سے گھر کے کسی فرد کی اس سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ طالبہ بہت دیر تک بھائی کی لاش دیکھ کر گم صم کھڑی رہی۔ اس میں بہت ساری تبدیلیاں ہوچکی تھیں۔ اس کے باوجود وہ اسے اپنے بھائی کی شناخت میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ اس نے اپنی چیخ کو قابو کرنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران وہ بیہوش ہوگئی اور اسے لیب سے باہر بھیج دیا گیا۔

شیئر: