Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل کی لڑائی میں شدت،ہزاروں افراد کاانخلاء

موصل ..عراقی فوج کے خصوصی دستوں نے موصل شہر میں دواطراف سے حملہ شروع کر دیا ۔ عراقی فوج کو ہر گلی میں مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ عراقی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ بارود سے لدی 7 میں سے5 کو گاڑیوں کوحملے سے قبل تباہ کر دیا گیا۔ مکانات اور عمارتوں پر بیٹھے داعش کے اسنائپرزنے عراقی فوج کے ہراول دستوں کی پیشقدمی کو روک رکھا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اس وقت تحریر اور زہرا اضلاع کے قریب پہنچ چکی ۔ شدید لڑائی والے علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر کے کرد اکثریتی آبادی والے علاقے خضر میں قائم کیمپ میں پہنچ رہے ہیں۔کاروں، بسوں، ٹرکوں اور ٹریکٹروں پر سوار لوگوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچی ہے ۔واضح رہے کہ موصل عراق میں داعش کا آخری مضبوط گڑھ ہے ۔عراقی فورسز شہر کے تمام اطراف سے گھیرا تنگ کررہی ہیں۔ چند ہفتوں میں کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

شیئر: