Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی فورسز موصل ائیرپورٹ کے قریب پہنچ گئیں

 بغداد ..عراقی وزیر اعظم نے نام نہاد تنظیم داعش کے جنگجوو¿ں سے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں۔موصل کے مشرقی مورچے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز واپسی کی راہ اختیار کریں گی اور نہ ٹوٹیں گی۔ موصل کے عوام کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ آپ کو جلد ہی آزاد کرا لیں گے۔اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے شدید مزاحمت کے باوجود موصل سے 15 کلومیٹر جنوب میں دریائے دجلہ کے پاس آباد قصبے حمام العلیل پر قبضہ کر لیا ۔شہر کے مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور داعش کے جنگجوو¿ں کے درمیان مارٹر کے گولے داغے گئے ۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے شہر کے مرکز پر قبضہ کرنے کادعوی کیا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیاکہ آیا داعش کے جنگجوو¿ں کو وہاں سے نکال دیا گیا یا نہیں۔حکومتی فورسز اور داعش کے جنگجوو¿ں نے رہائشی علاقوں کی چھتوں سے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔مارٹر کے گولے بھی داغے گئے۔ سب سے شدید لڑائی البکر کے علاقے میں دیکھی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق عراقی فورسز موصل میں ائیر پورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ 
 
 

شیئر: