Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی نظام شامی دلدل میں پھنس کر روسی ملیشیا میں تبدیل ہوگیا

 
کسی بھی وقت ایرانی حکومت کا دھڑن تختہ ہوسکتا ہے،ایران پوری دنیا میں مسلمانوں کا دشمن اول بن چکا ہے
 
ریاض :ایران کے سابق معاون وزیر داخلہ تاج زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی نظام شامی دلدل میں پھنس کر روسی ملیشیا میں تبدیل ہوگیا۔ کسی بھی وقت اچانک ایرانی حکومت کا دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔ ایرانی حکمراں شام میں ہونے والے دھماکہ خیز نقصانات سے عاجز آنے لگے ہیں۔ یہ برداشت سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ ایرانی حکمرانوں کو یہ خدشہ ہونے لگا ہے کہ کہیں انکی حکومت کو گرانے کیلئے امریکہ ا ور روس نیز مغربی دنیا ساز باز نہ کئے ہوئے ہوں۔ تاج زاد ہ نے یہ بھی کہا کہ ایرانی نظام کو نہ صرف یہ کہ محاذ پر نقصان ہورہا ہے بلکہ اسے بین الاقوامی سیاسی مجلسوں، تنظیموں اور اداروں میں سفارتی شکست پر شکست ہوتی جارہی ہے اور یہ بات ایران کے حکمرانوں کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں دہشتگردی کے سرپرست اول بننے کے باعث داخلی بحرانوں کا بھی سامنا ہے۔ ایرانی ملا اپنے نقصانات کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرا رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف فارس ایجنسی کے مطابق یہ بیان دے چکے ہیں کہ سعودی عرب اور اسکے حلیفوں نے 2001ءسے 2006ءتک عظیم مشرق وسطیٰ کے منصوبے کو ایران مخالف منصوبے میں تبدیل کردیا۔ 

شیئر: