Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارب پر داغا جانے والا حوثی میزائل گرالیا گیا

 
مارب: عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ مارب شہر پر حوثیوں اور انکے اتحادیوں کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی گرادیا گیا۔ الشرق اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حوثی باغی یمنی فوج کے ماتحت بیلسٹک میزائل کے ذخیرے پر قابض ہیں۔ 2برس قبل یمن کے شہروں پر لشکر کشی کے موقع پر انہوں نے بیلسٹک میزائل اپنے قبضے میں کرلئے تھے۔ دوسری جانب حوثی ملیشیا اور معزول علی صالح کے 4جنگجو مارے گئے۔ دیگر گرفتار ہوئے۔ یمن کی قومی فوج اور انکے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لینے والے4 عوامی رضاکارجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
 

شیئر: