Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایندھن کیلئے ایران نہیں جائینگے، مصری وزیر پیٹرولیم

  ابوظبی.... مصر ی وزیر پیٹرولیم طارق الملا نے دورہ تہران سے متعلق ایرانی خبررساں ایجنسی ”مہر“ کے دعوے کی تردید کردی۔ انہوں نے باور کرایا کہ وہ توانائی کے سیکٹر میں معاہدوں کیلئے ایران ہرگز نہیں جائیں گے۔مصری وزیر پیٹرولیم طارق الملا نے ابوظبی میں پیٹرول سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش میں شریک ہیں۔ایک غیر ملکی ایجنسی نے بتایا تھا کہ طارق الملا تہران کے دورے پر پہنچ گئے تاہم الملا نے اسکی تردید کردی۔ دوسری جانب مصری وزارت پیٹرولیم کے سرکاری ترجمان حمدی عبدالعزیز نے اعلان کیا ہے کہ مصری وزیر پیٹرولیم توانائی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے ابوظبی گئے ہیں۔ تہران نہیں۔ طارق الملا کانفرنس کے شرکاءکے سامنے مصر میں پیٹرولیم اور گیس کے سیکٹروں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو پیش کرینگے۔ مصری عہدیدار نے واضح کیا کہ دورہ ایران کی افواہ سب سے پہلے ایرانی ایجنسی ”مہر“ نے پھیلائی اور پھر ویب سائٹس اور ایجنسیوں نے تصدیق کئے بغیر بات آگے بڑھا دی تھی۔ 

شیئر: