Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا حملہ دہشتگردی ہے، ایرانی تنظیم

مکہ مکرمہ ...... ایران میں سرگرم سنیوں کی تنظیم نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت کردی۔ تنظیم نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ حوثی باغیوں نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کو حملے کا ہدف بناکر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے۔ تنظیم نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر سعودی عرب کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگردی ہے۔ تنظیم کے ارکان نے اعلان کیاکہ سعودی عرب کے ساتھ ہیں اورمقدس اراضی کے دفاع کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

شیئر: