Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ میں اردو مباحثہ

اردو مباحثے کے کامیاب طلباءکو انعامات دیئے جارہے ہیں۔
 
 
موضوع ”کہتے ہیں جس کو عشق ، خلل ہے دماغ کا“تھا
 
 
 
جاوید اقبال۔ ریاض
 
پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ جہاں اپنے طلباءو طالبات کے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے کوشاں ہے وہیں انہیں ایسے مواقع بھی فراہم کرتا ہے جو ان میں موجود صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔
کو سینیئر بوائز ونگ میں اردو مباحثے کا انعقاد ہوا ۔ موضوع ”کہتے ہیں جس کو عشق ، خلل ہے دماغ کا“تھا۔ مہمان خصوصی ریاض کی علمی و ادبی شخصیت تصدق گیلانی تھے۔ صدارت وائس پرنسپل اور اسکول کی مینجمنٹ کونسل کے وائس چیئرمین پروفیسر رفیق گوہر نے کی۔ نظامت کے فرائض سید افضال حسن شاہ نے انجام دیئے۔ منصفین اطہر حسین، ذوالفقار شاہ اور عباس شریف تھے۔ ناظم ِتقریب نے مہمان خصوصی کا تفصیلی تعارف کرایا جس کے بعد انہوں نے مقابلے کے قواعد و ضوابط کی وضاحت کی اور مباحثے کے آغاز کا اعلان کیا۔
طلباءنے انتہائی مدلل اور پرجوش انداز میں موضوع کی موافقت اور مخالفت میں اپنے دلائل دیئے۔ آخر نتائج کا اعلان کیا گیا۔ فہیم علی اول، احمد باجوہ دوم جبکہ عثمان مطیع اللہ سوم قرار پائے۔ چونکہ مقررین نے اپنے اپنے ہاوس کی نمائندگی بھی کی تھی اسلئے اقبال ہاوس اول، ٹیپو ہاوس دوم اور عبدالعزیز ہاوس سوم رہے۔
مہمان خصوصی تصدق گیلانی نے اپنے خطاب میں طلباءکی تقاریر کو معیاری قرار دیتے ہوئے انہیں فنِ تقریر پر مفید مشورے دیئے۔
وائس پرنسپل پروفیسر گوہر رفیق نے مہمان خصوصی اور منصفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مباحثے میں انعامات جیتنے والے طلباءکو مبارکباد دی۔ آخر میں جیتنے والے طلباءاور ہاوس ماسٹرز میں مہمان خصوصی اور وائس پرنسپل نے انعامات تقسیم کئے۔

شیئر: