Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم پرنسل لا کی تائید میں احباب ملت کی دستخطی مہم

مدینہ منورہ میں احمد الدین اویسی صدر بزم اتحاد سعودی عرب یکساں سول کوڈ کیخلاف فارم پر دستخط کررہے ہیں
 
 جدہ میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے حصہ لیا
 
 
 
 کل ہند مجلس تعمیر ملت کی بیرونِ ہند شاخ "احباب ملت جدہ" کی جانب سے ہند میں مسلم پرسنل لا میں تبدیلی کے سلسلے میں حکومت کی پیٹیشن کے خلاف اور مسلم پرسنل لا بورڈ کی تائید اور حمایت میں دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا ۔ جدہ میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ اس مہم کو احباب ملت کی جانب سے سید محمود ہاشمی اور محمد فہیم نے منظم کیا ۔ ایاز الشبیبی اور مسعود علی معاون تھے۔ریاض احمد اور سمیع فاروقی صاحبان نے لاجسٹک کی ذمہ داریاں سنبھا لیں۔ انجینئر منہاج الدین نے مہم کے دوران اسٹیشنری و دیگر لوازمات کی فراہمی کی ذمہ داری نبھائی۔مدینہ منورہ میں احمد الدین اویسی کی سرپرستی میں احباب ملت نے مہم کا سلسلہ جاری رکھا ۔ ہزاروں کی تعدا د میں فارم جدہ کے ہیڈ آفس پر جمع کرائے گئے ۔
احمد الدین اویسی نے اس موقع پر کہا کہ اسلام مکمل حیات ہے اس میں تبدیلی تو دور کی بات ہے اس پر بری نظر اٹھانے کی تک اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری ملک کے باشندے ہیں ۔جمہوریت اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ ہر شخص کو اپنے اپنے مذہب پر قائم رہنے اور اس پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ دستور ہند اس بات کی اجازت دیتا ہے ۔ ملک کی عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اتحاد کے ساتھ ملکر حکومت ہند کو بتانا ہے کہ یکساں سول کوڈ اور پرسنل لا میں تبدیلی کے سخت خلاف ہیں ۔
جدہ میں دستخطی مہم میں انجینیئر سعیدالدین، انجینئر ناصر خورشید اور انجینئر صلابت لودھی ، بزم اتحاد کے یوسف الدین امجد، تلنگانہ یونائیٹد فورم کے محمود بالشرف ، اردو گلبن کے مہتاب قدر ، ڈاکٹر حمید، مشائخین و علماء میں سید عبدالمجید قادری الموسوی ، مولانا عبد القدیر طاہر، مولانا سید خلیل اللہ بشیرنقشبندی مجددی اور سرکردہ شخصتیوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ احباب کو پرسنل لاءکی اہمیت اور افادیت سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین اور عام مسلمانوں تک پرسنل لا بورڈ کے پیغام کو عام کرنیکی ضرورت ہے تاکہ مسئلہ کی اہمیت کا اندازہ ہو ۔ان احباب نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواتین شریعت اسلامی پر اعتماد کرتی ہیں ۔ عبدالحق ہاشم اور دیگر نوجوان تو بزم احباب ملت کے کام سے اس قدر متاثر ہوے کہ انہوں نے بحیثیت والینٹر کام کرنے کی خواہش کی ۔
صدر اردو اکیڈمی جدہ سید جمال اللہ قادری ،جدہ ریڈیو کے خالد محبوب، اردو نیوز کے امین انصاری، خاک طیبہ ٹرسٹ کے صدر عبد الحکیم اور بہت سی تنظیموں کے سربراہوں نے فارم حاصل کرکے اپنے حلقوں میں دستخط شدہ فارم پہنچارہے ہیں ۔ ریاض میں سید محمودالرحمان نے عوام سے دستخط کراکے فارم جدہ روانہ کررہے ہیں۔ دمام اور جبیل سے بھی دستخط شدہ فارم موصول ہورہے ہیں۔ 
خواتین کیلئے علٰیٰحدہ انتظام کیا گیا تھا جسکی نگرانی بیگم فہیم اور بیگم محمود ہاشمی نے کی ۔ بیگم ریاض احمد، ڈاکٹر صدف ہاشمی اور یسری ریاض نے والینٹرز کے فرائض انجام دیئے۔ پردہ نشین خواتین اور بچیوں نے دستخطی مہم میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں پہلے کوئی تبدیلی ہوئی،نہ ہوگی۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت خواتین کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ۔ مسلم پرسنل لامیں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں چاہتے ۔ منتظمین نے تمام شرکاء ، معاونین اور خصوصا روزنامہ "اردو نیوز"کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: