Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوباما کی ٹرمپ سے ملاقات،اقتدار کی منتقلی پرگفتگو

واشنگٹن..امریکی صدر اوباما سے جمعرات کو وہائٹ ہاو¿س میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان اقتدار کی منتقلی پر بات چیت ہوئی ہے۔اوول آفس میں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ ملاقات کے دوران خارجہ پالیسی پر بات ہوئی ۔ملکی اور غیر ملکی معاملات زیر بحث آئے۔میں اور میری ٹیم ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر امریکہ کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں بھر پو ر طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا ۔صدر اوباما کے ساتھ مزید ملاقاتوں کا خواہش مند ہوں۔صدر اوباما سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاو¿س سے روانہ ہو گئے۔تجزیہ نگاروںکے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے دونوں رہنماو¿ں نے اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی ۔دونوں رہنماو¿ں نے اپنی ٹیموں کے بنیادی معاملات پر اکٹھے کام کرنے کی بات کی ۔ ٹرمپ نے تو مستقبل میں صدر اوباما سے مشورے لینے کا ذکر کرنا بھی مناسب سمجھا۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک سے اپنے ذاتی طیارے کے ذریعے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلانیا بھی تھیں جن کی مشل اوباما سے ملاقات ہوئی۔
 
 
 

شیئر: