Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پرخودکش حملہ

  کابل ..افغان شہر مزار شریف میں جرمنی کے قونصلیٹ پر جمعرات کی رات خودکش حملے میں کئی افرادہلاک وزخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق دہشت گردوںنے باردو سے بھری گاڑی کو قونصلیٹ کی دیوار کے ساتھ دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے سے پہلے فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں۔مزار شریف تیسرا بڑا شہر ہے۔ نیٹو ترجمان کے مطابق اتحادی فوج واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ افغان حکام نے حملے میں3 افراد کے ہلاک اور 100سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ۔اب تک کسی سفارتکار کے ہلاک یازخمی ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔طا لبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ترجمان نے دعوی کیا کہ بڑی تعداد میں جنگووں نے حملہ کیا اور عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔ اب تک لڑائی جاری ہے۔ ترجمان نے حملے کو قندوز میں شہریوں پر امریکی بمباری کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا۔
 

شیئر: