Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیگریشن معاملے کو سختی سے لیں گے،ٹرمپ

  
واشنگٹن ..امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارت کا عہدہ سنھبالنے کے بعد امیگریشن، ہیلتھ کیئر،ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا اور ٹیکسوں کی شرح کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن اور سینیٹ کے قائدِ ایوان میچ میکونل سے ملاقات میں اپنے قانونی ایجنڈے پر بات کی۔کیپٹل ہل میں ہونے والی مختصر ملاقات میں ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنی ترجیحات کا ذکر کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے مختصر گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کے لیے شاندار اقدامات متعارف کرائیں گے۔ ایسی بہت سی ترجیحات ہیں جن سے عوام خوش ہوں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امیگریشن کے معاملے کو سختی سے لیں گے۔ سرحدوں پر نظر رکھیںگے۔ ہیلتھ کیئر نظام کا بھی کڑی نظر سے جائزہ لیں گے۔ ہمیں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران صدر اوباما کے ہیلتھ کیئر کی اصلاحات ختم کرنے اور امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثناءٹرمپ کی مہم چلانے والی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی امریکہ آمد روکنے اور ماحولیاتی تبدیلی کم کرنے کے لیے پیرس معاہدے کو ختم کرنے جیسے بیانات کو ویب سائٹس سے ہٹا دیں گے۔
 
 
 
 

شیئر: