Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں مظاہرے جاری،میڈیا نے اشتعال دلایا،ٹرمپ

 نیو یارک ..امریکہ کے مختلف شہروں میں صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ اس کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ مظاہرے 'بہت نامناسب' ہیں۔ ٹرمپ نے مظاہرین کو 'پیشہ ور مظاہرین' قرار دیااور کہا کہ 'میڈیا نے انھیں اشتعال دلایا ۔ فلاڈیلفیا، بالٹیمور، پورٹلینڈ، سالٹ لیک سٹی اور پورٹ لینڈ ،اوریگن سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔فلاڈیلفیا میں مظاہرین سٹی ہال کے قریب جمع ہوئے انھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہمارا صدر نہیں، 'امریکہ کو سب کے لیے محفوظ بناو¿' جیسے نعرے درج تھے۔بالٹیمور میں پولیس نے کہا کہ 600 افراد نے پرامن طریقے سے شہر میں ریلی نکالی۔ مظاہرین نے کچھ وقت کے لیے ایک ہائی وے بلاک کی۔ سان فرانسسکو میں ا سکول کے طالب علموں نے قوس قزح کے رنگوں والے بینرز اور میکسیکو کے جھنڈے لہرائے۔شکاگو میں ٹرمپ ٹاور کے باہر بھی لوگ جمع ہوئے۔ 
 
 
 

شیئر: