Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری معاہدہ ختم ہوا تو دیگر آپشن ہیں،ایران

 بریٹی سلوا.. ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تمام فریق متفقہ طور پر طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اگر ایسا نہیں ہوا تو ایران کے پاس دوسرے آپشن بھی موجود ہیں۔سلواکیہ میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران کی خواہش، امید اور ترجیح ہے کہ امریکا سمیت 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے و الے جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہو۔ انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ جوہری معاہدہ کوئی دو طرفہ معاہدہ نہیں کہ ایک فریق اسے ختم کر دے۔ اگر ایسا ہوا تو ایران کے پاس متبادل آپشنز بھی موجود ہیں۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔
 

شیئر: