Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی فضائیہ کے پائلٹ اور فوجی لڑپڑے

شروپشائر، برطانیہ ...... برطانوی شہر شروپشائر میں فضائیہ کے پائلٹوں اور برطانوی فوجیوں کے درمیان ایک لائٹر کے مسئلے پر لڑائی شروع ہوگئی۔پولیس نے پائلٹوں کو ملزم قراردیا ، انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے جرم سے انکار کردیا۔ جیوری کو اس سارے معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی جہاں یہ فوجی ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں اور پھر تلخ کلامی کے بعد لڑائی شروع ہوجاتی ہے۔ استغاثہ کا کہناہے کہ یہ چاروں اپنی ٹریننگ کے خاتمے کی خوشی منا رہے تھے۔ ایک فوجی اپنی سگریٹ سلگانا چاہتا تھا اور اس نے دوسرے سے لائٹر مانگا لیکن نہیں ملا۔ اسی دوران وہاں برطانوی فوجی بھی پہنچ گئے۔ انہوں نے بیچ بچاو کی کوشش کی لیکن تلخ کلامی ہوگئی۔

شیئر: