Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں اسلامی آرٹ پر فلم

بیروت ۔۔۔برطانیہ نے اسلامی آرٹ کو اجاگر کرنیوالی ایک فلم تیار کی ہے ،پاکستان نژاد برطانوی ہدایت کار فارس کرمانی نے لندن کے برٹش میوزیم میں پیش کئے جانیوالے اسلامی آرٹ کے نمونوں کی خوبیوں کو فلم میں نمایاں کیا ہے۔ فلم کا نام ’’اسلام میں پوشیدہ خزانے‘‘رکھا ہے۔ صومالیہ کے قلمکار اور اناؤنسر راجح عمر نے دینی امورکے ماہرین اور فنون جمیلہ کی مہارت رکھنے والوں کے ساتھ انٹر ویو کئے ہیں ۔ ان سب نے اسلامی آرٹ کی خوبیاں تجزیاتی شکل میںپیش کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ یہ فلم بی بی سی ٹی وی نے تیار کرائی ہے۔ بیروت کے میٹروپول سینما گھر میں دستاویزی فلموں کے میلے کے دوران دکھائی جارہی ہے۔ اس فلم میں اسلامی عقائد پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ اہل اسلام ، اللہ تعالیٰ کو مجسم نہیں مانتے۔ رسول اللہ کی خوبیوں کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ اسلامی رسم الخط ، فن معماری کے ڈیزائن اور پھول بوٹوں کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا گیاہے۔

شیئر: