Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناروےکے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی

جدہ۔۔۔دائیں بازو کی نمائندہ ناروے کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں حجاب اور عبائے پر پابندی عائد کرنیوالی ہے۔ ناروے کی وزیر تربیت نے فارٹ لینڈجریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وزارت جلد ہی یہ پابندی عائد کرنے والی ہے کہ کسی بھی طالبہ یا استانی کو اسکولوں ، یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم کے مراکز میں نقاب لینے اور عبایہ پہن کر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ناروے میں حجاب اور برقعے کا رواج بہت کم ہے البتہ آئندہ برس پارلیمنٹ کے انتخابات سے ایک سال قبل یہ مسئلہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ ناروے کی بہت ساری پارٹیوں نے اس پابندی کی حمایت کردی ہے۔ وزیر تربیت نے واضح کیا ہے کہ پابندی صرف نقاب اور برقعے پر ہوگی۔

شیئر: