Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی مدد نہیں کی،بانی فیس بک

 لندن ..... فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ فیس بک پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مدد ملی تھی۔کیلیفورنیا میں ٹیکنالوجی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ذکربرگ نے کہاکہ اس کا ذمہ دار فیس بک کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔یہ خیال کہ فیس بک پر جعلی خبریں کسی بھی طرح انتخاب پر اثرانداز ہوئی تھی پاگل پن ہے۔خیال رہے کہ کچھ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آ ئی تھی کہ کچھ جعلی خبریں فیس بک پر بڑے پیمانے پر شیئر گئیں۔فیس بک کی 'نیوز فیڈ' اس انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے وہ چیز سب سے پہلے دکھائی دیتی ہے اور جس کے بارے وہ سمجھتا ہے کہ صارفین اس میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں شامل کر لی جاتی ہے۔
 

شیئر: