بیریز بچوں کی دماغی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہیں
اسٹرابیری ، رسبیری ، چیری ، سرخ اور کالے انگور حافظے اور نظر کو تیز کرتے ہیں . بلیو بیری دماغ میں خون کا دورانیہ بڑھا کر یاداشت اور دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے . یہ سوچنے سمجھنے کے عمل کو بہتر بنا کر دماغ کی فعالیت میں اضافہ کرتی ہے . ایک تحقیق کے مطابق بلیو بیری کا رس پینے سے کام کرنے والے بچوں کی دماغی کارکردگی 11 فیصد تک بہتر ہوجاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ کوئی بھی کام کرنے سے چند گھنٹے قبل اسٹرابیری اور بلیو بیریز کھالی جائیں .