Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی خاتون کا وزن 600پاؤنڈسے زیادہ

لندن.....  کھانا انسانی زندگی کیلئے اچھی ہی نہیں بلکہ ضروری چیز ہے مگر بعض حالات میں بعض لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی مختلف حقیقی یا فرضی وجوہ کی وجہ سے بسیار خوری کی جانب راغب ہوجاتے ہیں اور بچپن میں ہر وقت کھاتے رہنے کا شوق جب جنون کی حدوں کو چھونے لگے تو اسے روکنا بیحد مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی برطانوی خاتون’’ کرینہ‘‘ کیساتھ پیش آیا۔ جو پیدائش کے وقت  بہت کمزور تھی۔ سانس تیز تیز چلتی تھی مگر علاج کے باعث اسکی حالت بتدریج بہتر ہوتی گئی ۔ مگر علاج اور دواؤں کے اخراجات اتنے زیادہ تھے کہ اسکے والدین کو زیادہ شفٹوں میں کام کرنا پڑا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ لوگ اس بچی پر توجہ نہیں دے پائے اور اسے گھر میں چھوڑ کر کام پر جانے لگے۔بچی کو والدین کی توجہ نہ ملنے کا شدید احساس تھا چنانچہ اس نے دوسری اوٹ پٹانگ حرکتوں کے علاوہ بسیار خوری کو بھی اپنالیا تاکہ لوگ اسکی جانب متوجہ ہوں مگر ماں باپ مجبور تھے اور وہ کام کرتے رہے دوسری جانب لڑکی کھانے کے جنون میں اسقدر مبتلا ہوئی کہ وہ ہر وقت کھانے لگی اور رفتہ رفتہ اسکا وزن بڑھنے لگااور اب اسکا وزن 600پاؤنڈ سے بڑھ چکا ہے۔کرینہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دستاویزی فلم کے طور پر ٹی وی پر دکھائی جاچکی ہے جو دوسروں کیلئے نشان عبرت ہے۔

شیئر: