Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاک طیبہ ٹرسٹ دینی شعور بیدار کرنے کیلئے "شعبہ خواتین"قائم کریگا

     جدہ ( امین انصاری ) خاک طیبہ ٹرسٹ کئی دہائیوں سے مدارس اور تربیتی مراکز چلا رہا ہے ۔ جہاں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔  نیز خواتین کو روزگار سے مربوط کرنے والے کورسز کی ٹریننگ دیکر ان کی اصلاح بھی کی جاتی ہے ۔خاک طیبہ ٹرسٹ کے ٹرسٹیز نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرسٹ نے   خواتین میںدینی و ملی   شعور بیدار کرنے  اور انہیں   مضبوط اور فیض رساں بنانے کے لئے " شعبہ خواتین "  قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خاک طیبہ ٹرسٹ کا بنیادی مقصد مسلم خواتین کی حالت زار پر توجہ مرکوزکرنا ہے کیونکہ  دیہی علاقوں میں تو ان کی حالت دلتوں سے بھی بدتر ہے جہاں زمیندار ان کا استحصال ہی نہیں کرتے بلکہ ظلم  بھی ڈھاتے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ٹرسٹ کے تحت  5  مراکز   حیدرآباد کے مختلف علاقوں مصری گنج ، گولکنڈہ اور حسن نگر کے علاوہ ضلع کریم نگر اور میدک و سنگاریڈی میں معقول دینی تعلیم اور مروجہ نصابی تعلیم کو فروغ  دے رہے ہیں  ۔آفت زدہ مسلمانوں کو  روزگار سے منسلک کرنے کیلئے گھریلو صنعتوں کی تربیت دی جاتی ہے جن میں  ٹیلرنگ  اور دیگر فنون سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ خود کفیل ہوجائیں ۔  ٹرسٹ کے تحت قلب شہر میں محدث دکن ہائی اسکول چلایا جارہا ہے   جہاں تقریبا 900  طلبہ  عظیم قریشی ڈائریکٹر اسکول کی نگرانی میں زیور علم سے آراستہ ہورہے ہیں ۔ علاوہ ازیں خاک طیبہ ٹرسٹ مسلم خواتین کے عائلی مسائل کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا چاہتا ہے تاکہ خاتون عالمہ کے ذریعہ انہیں اس بات کی تعلیم دی جائے کہ شوہر اور بیوی کے حقوق کیا ہیں اور بچوں کی  تربیت کس طرح کی جائے ۔ یہ ایک اہم سماجی مسئلہ ہے جو اس فتنہ پرور  وقت  کا تقاضہ ہے کیونکہ  شریعت محمدی  میں  مداخلت کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں ۔  شعبہ خواتین کا یہ مقصد ہوگا کہ وہ خاندانی تنازعات شرعی طریقہ سے حل کرنے کا شعور بیدارکریں  ۔ جب تک مسلمان شریعت پر مضبوطی کے ساتھ عمل کرکے خود ہی اپنے مسائل علماء و فقہاسے رجوع نہ کریں اس وقت تک غیروں کی جانب سے شریعت کو بدلنے کی ناکام کوشش جاری رہے گی ۔ اس سلسلہ میں  خاک طیبہ ٹرسٹ  محلہ واری اساس پر تربیتی اجتماعات "  شعبہ خواتین "  کے ذریعہ عمل میں لانا چاہتا ہے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ طلاق ، خلع ، تعدد   زوجات اور  وراثت وغیرہ جیسے مسائل کے تعلق سے بیداری پیدا  کی جائے ۔ ان شاء  اللہ عنقریب ضلع نظام آباد او رمحبوب نگر کو بھی خاک طیبہ ٹرسٹ کے دائرہ کار میں لایا جائیگا۔

شیئر: