بڑا شمسی طوفان آ ج زمین سے ٹکرا ئے گا ،ناسا
نیویارک۔۔۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شمسی طوفان زمین سے ٹکرانے سے جہاز اور سیٹلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے ۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے وارننگ جاری کرکے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ بہت بڑا شمسی طوفان زمین کی طرف آ رہا ہے اور یہ شمسی طوفان آج بروز( ہفتہ) کو زمین سے ٹکرائے گا جس سے بجلی کا نظام ،جہازوں کی آمد و رفت سیٹلائٹ آپریشن متاثرہو سکتے ہیں جبکہ شمسی ذرے زمین پر لگنے کے بعد طوفان کی شدت بھی بدل سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شمسی طوفان امریکی ریاست مشی گن سمیت شمالی ریاستوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے ۔