Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:ٹی12ٹورنامنٹ فائنل میں میر اسٹرائیکرز کی فتح

فائنل کی فاتح ٹیم کے کپتان مہمان خصوصی سے وننگ ٹرافی وصول کرتے ہوئے
فاتح ٹیم کے ارکان ٹرافی اٹھائے مہمان خصوصی اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کے ساتھ
رنرز اپ ٹیم کے کھلاڑی عمدہ کارکردگی پر مہمان خصوصی سے انعام لیتے ہوئے
 
میر ایگلز نے اسٹرائیکرز کو فتح کےلئے 125رنز کا ہدف دیا ،فیصلہ آخری اوور کی تیسری گیند پرہوا،فرہادآفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی 
 
دبئی میں منعقدہ اپنی نوعیت کا پہلا T12کرکٹ ٹورنامنٹ میر اسٹرائیکرز نے شاندار مقابلے کے بعد 8وکٹوں سے جیت لیا۔ فائنل میں میر ایگلز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فرہادآفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہوں نے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اس دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل کا فیصلہ آخری اوور کی تیسری گیند پر ہوا۔ 
تفصیلات کے مطابق دبئی کے سرسبز و شاداب سیون سیز گراونڈ میں کھیلے جانےوالے ٹورنامنٹ میں 8ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل تک رسائی کا اعزاز میر اسٹرائیکرز اور میر ایگلز کے حصے میں آیا۔
فائنل کا ٹاس جیت کر میر ایگلز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12اوورز میں 124رنز بناکر میر اسٹرائیکرز کو فتح کے لئے 125رنز پر نسبتاً آسان ہدف دیا۔ وکٹ بیٹنگ کےلئے سازگار تھی تاہم کھیل کے دوران بعض مواقع پر بولرز نے بیٹسمینوں کو کسی حد تک پریشان بھی کیا۔ ہدف کے تعاقب میں میر اسٹرائیکرز کے بیٹسمینوں نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی 2اوورز میں اسکور کو 30رنز تک پہنچا دیا۔حریف ٹیم کے جارحانہ انداز کو دیکھتے ہوئے میر ایگلز کے کپتان عبدالقیوم خود بولنگ کرنے آئے تاہم اُن کے فیلڈرز اِن کا ساتھ نہ دے سکے اور ایک اوور میں میر اسٹرائیکرز کے کپتان فرہاد آفریدی کے 2کیچ ڈراپ کردئیے ۔ اس صورتحال سے میر اسٹرائیکرز کے بیٹسمینوں نے بھرپور فائدہ اٹھا یا اور مزید جارحانہ انداز اختیار کرکے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ بیٹسمینوں نے کئی اونچے اور خوبصورت شاٹس کھیلے ۔یوں فائنل میچ ایگلز کے ہاتھ سے نکلتا چلا گیا۔ اگرچہ اس کے بولرز 2کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ضرور ہوئے مگر فرہاد آفریدی نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اپنی ٹیم کو 12ویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے اور یوں میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی پرویز ادریس، جان میتھیو، امان اللہ مہمند اور تنویر احمد تھے جبکہ نظامت کے فرائض عبدالقیوم نے انجام دیئے ۔
معزز مہمانوںنے فائنل میچ اور ٹورنامنٹ کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ وننگ ٹرافی فاتح ٹیم کے کپتان فرہاد آفریدی کو پیش کی گئی۔ فائنل ہارنے والی ٹیم کے کپتان عبد القیوم نے رنرز اپ ٹرافی وصول کی۔
******
 

شیئر: