Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہران الجنوب پرداغا جانے والا میزائل یمنی حدود میں گرگیا

ریاض: حوثی باغیوں کی طرف سے ظہران الجنوب کو نشانہ بنانے کے لئے داغا جانے والا میزائل یمنی حدود میں گرگیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ آج پیر کو شام 5بجکر 26منٹ پر حوثی ملیشیا نے صعدہ سے ظہران الجنوب کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل داغا جسے سعودی فضائیہ کے راڈار نے ریکارڈ کرلیا تاہم مملکت کی حدود میں پہنچنے سے پہلے یمنی سرزمین پر گر گیا۔
مزید پڑھیں:نجران : حوثی میزائل کے ٹکڑے سے ہندوستانی کارکن زخمی
 حوثی میزائل سعودی سرحد سے 1.75کلو میٹر دور گراتھا۔ حوثی ملیشیا نے ظہران الجنوب پر داغے جانے والے میزائل میں ایک مرتبہ پھر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ 
مزید پڑھیں:نجران پرداغا جانے والا ایک اور حوثی میزائل ناکارہ بنادیا گیا
 

شیئر: