Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینڈ لائن فون جلد تاریخ کا حصہ بن جائینگے

لندن .... لینڈ لائن فون جلد ہی تاریخ بن جائیں گے کیونکہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد اعتراف کرتے ہیں کہ خود انہیں اپنا لینڈ لائن نمبر یاد نہیں۔ برطانیہ میں بھی یہی صورتحال ہے۔60فیصد لوگوں کا کہناہے کہ انہوں نے انٹرنیٹ کنکشن کیلئے ہی یہ لینڈ لائن فون لگوا رکھا ہے۔ اگر کبھی اتفاق سے اس پر رنگ بھی آتی ہے تو وہ اسکا جواب نہیں دیتے۔ ایک تہائی لوگوں کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے بوڑھے رشتہ داروں سے رابطے کیلئے لینڈ لائن فون رکھا ہواہے۔ ایک سروے کے مطابق 5میں سے ایک شخص کو ہی اپنا لینڈ لائن نمبر یاد ہے۔10میں سے 4افراد کا کہناتھا کہ وہ مہینے میں کبھی کبھار ہی لینڈ لائن فون کا استعمال کرتے ہیں۔ 10میں سے 6نے اعتراف کیا کہ وہ انٹرنیٹ کنکشن کیلئے لینڈ لائن کی فیس ادا کرتے ہیں۔10میں سے 10افراد نے کہا کہ انکی تمنا ہے کہ اس فون سے انہیں مکمل چھٹکارا مل جائے۔14اور 16 سال کی عمر کے بچوں کا کہناتھا کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ لینڈ لائن فون کیا ہوتا ہے۔ہر پانچویں گھر میں پرانا لینڈ لائن ہینڈ سیٹ کسی الماری میں پڑا ہے۔
 

شیئر: