Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیں اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عمران

جازان میں زاہد محمد مہر کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب، سماجی شخصیات کے علاوہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی شرکت
* * *
جی ایس ایوب
    جازان کی معروف سماجی و ادبی شخصیت زاہد محمود مہر نے یوم پاکستان کے سلسلے کی ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام جازان کرکٹ گراؤنڈ میں کیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران تھے۔ تقریب میں جازان ریجن کی معروف سماجی و ادبی و سیاسی شخصیت کے علاوہ کرکٹ کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ایک دوستانہ میچ بھی اس موقع پر کھیلا گیا جسے پاکستان کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔
    اس موقع پر میزبان زاہد محمود مہر نے ابتدائی کلمات میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران اور دیگر مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہماری تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ آج کے دن علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے قرارداد پاکستان پیش کی گئی جسے بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح نے اپنی فہم و فراست و مدبرانہ سوچ سے ہندو اور انگریز کو تقسیم ہند پر مجبور کیا۔ ہندوستان کی آزادی سے پہلے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر نمودار کیا۔ دنیا کے نقشے پر اسلامی ریاست کا اضافہ کیا۔ میں اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور شہدائے وطن کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جانوں کے نذرانے دیئے اور پاک فوج کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جو دن رات پاکستان کی حفاظت کررہی ہے اور وطن پر جان نچھاور کررہی ہے۔
     مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران نے کہا کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک معجزہ ہے۔ صرف 7سال کی جدوجہد میں کس قوم کو آزاد ریاست مل جاتی ہے؟یہ قدرت کی خاص مہربانی ہے جس کے لئے پوری قوم سجدہ شکر بجا لاتی ہے۔ آج ہمیں قائد کے فرمان اتحاد ،تنظیم ، یقین محکم کی ضرورت ہے۔ قوم اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایک ہوجائے۔ وطن کی خاطر تمام سیاسی اختلافات ختم کئے
 جائیں۔ مل کر ملک اور قو م کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ زاہد محمود مہر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں  جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا۔
    اس تقریب میں معروف سماجی شخصیت لیاقت علی ، عبدالرحمان، اعجاز احمد ، باسط غوری ، مجاہد حسین سلیمی، میاں سیف اللہ، آصف منظور، ظفر اقبال، رفاقت علی، چوہدری اشرف اور دیگر نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔
مزید پڑھیں:- - -خمیس مشیط میں سیٹھ عابد عزیز کے اعزاز میں تقریب

شیئر: