Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسلٹنسی شعبے میں 6غیر ملکی کمپنیاں حاوی

جدہ۔۔۔۔6غیر ملکی کمپنیاں سعودی عرب میں کنسلٹنسی اور اکاؤنٹنگ کی مارکیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔ یہ کمپنیاں سالانہ3ارب ریال کما رہی ہیں۔کنسلٹنسی اور اکاؤنٹنگ کی مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کئے ہوئے ہیں۔ الوطن کے مطابق سعودی عرب کی کنسلٹنسی اور اکاؤنٹنگ کی کمپنیاں جو سیکڑوں کی تعداد میں ہیں دیوالیہ ہورہی ہیں۔یہ بات خطرات سے خبردار کرنیوالے ماہرین کے گروپ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن الزومان نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیاں غیر ملکی کمپنیوں کے مقابلے سے خود کو قاصر پارہی ہیں اور یونیورسٹیوں کے پروفیسران وماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے باوجود نئے کام شروع نہیں کرپارہی ہیں کیونکہ سعودی عرب کی بڑی صنعتی اور قومی کمپنیاں انہیں اعتبار کی نظر سے نہیں دیکھ رہی ہیں۔

شیئر: