Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائے معاہدوں پر فیس لی جائے گی

ریاض۔۔۔۔وزارت آباد کاری مکانات اور دکانوں کے کرایوں کے معاہدوں پر فیس وصول کریگی۔المدینہ اخبار کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ کرائے کے معاہدے پر لگائی جانیوالی فیس علامتی ہوگی۔ یہ نیا معاہدہ جاری کرنے اور پرانے معاہدے کی تجدید ہر دوصورت میں مقرر ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ وزارت آباد کاری بہت جلد اس حوالے سے متعلقہ ضابطے جاری کریگی۔تمام ریئل اسٹیٹ ایجنسیوں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ ’’ایجار‘‘آن لائن نیٹ ورک میں شامل ہوں۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے تجارتی مراکز ، دکانوں اور مکانوں کے جامع حل دیئے جائیں گے۔

شیئر: