Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اقتصاد درست سمت میں ہے، آئی ایم ایف

ریاض۔۔۔۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ سعودی اقتصاد صحیح راستے پر گامزن ہے۔سعودی عرب امسال اپنے بجٹ کے خسارے کو کم کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔انہوں نے الریاض سے گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ سعودی حکومت نے سرکاری اخراجات میں جو کمی کی ہے اس کی بدولت تیل نرخوں میں کمی سے پیدا ہونیوالے نقصانات کا مقابلہ ہورہا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے بلومبرگ سے گفتگوکرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب کے بجٹ میں گزشتہ برس 16فیصد خسارہ تھا امسال یہ گھٹ کر 13فیصد رہ جائیگا۔

شیئر: