Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مردے کو قرضہ نہیں دینگے‘‘

عسیر۔۔۔۔عسیر ریجن میں ایک نوجوان نے کاروبار کیلئے( التنمیہ الاجتماعیہ)فروغ سماجی امور بینک سے قرضے کیلئے رجوع کیا تو انتظامیہ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ بینک زندہ شہریوں کو قرضے دیتا ہے ، قبرستان پہنچ جانیوالوں کو نہیں۔مقامی شہری۔ یہ سن کرحیران رہ گیا اس نے کہا کہ قرضے کی درخواست دینے والا قبرستان میں رہنے والا کوئی مردہ شخص نہیں بلکہ آپ کے سامنے کھڑا ہوا زندہ وجود ہے۔ یہ سن کر بینک عہدیداروں نے کہا کہ نہیں معلوم حقیقت کیا ہے۔ آپ ایک برس سے متوفی شہریوں کے ریکارڈ پر ہیں۔نوجوان نے سبق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 10برس سے شہری یا فوجی ملازمت کی تلاش میں سرگرداں ہوں کہیں ملازمت نہیں ملی۔ بالآخر کاروبار کے ذریعے روزی روٹی کمانے کا پروگرام بنایا اور جب اس کیلئے النماص میں بینک سے قرضے کیلئے رجوع کیا تو پتہ چلا کہ میں زندہ نہیں بلکہ مرچکا ہوں۔

شیئر: